اٹلی کے جزیرے پر بذریعہ کشتی پہنچنے والے 8 تارکین وطن ہلاک

روم(نیوز ڈیسک)اطالوی کوسٹ گارڈز نے جزیرہ لیمپے ڈوسا کے ساحل پر تارکین وطن کی ایک کشتی کو ریسکیو کیا، تاہم اس میں سوار 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 مسافروں کو بچالیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زندہ بچ جانے والے مسافروں کو لیمپے ڈوسا کی مرکزی بندرگاہ منتقل کیا۔اطالوی حکام نے لیمپے ڈوسا آنے والی تین دیگر کشتیوں کو بھی ریسکیو کیا جن میں یورپ آنے کے خواہش مند 156 تارکین وطن سوار تھے۔

شمالی افریقا کے تارکین وطن بڑی تعداد میں اٹلی کا رخ کر رہے ہیں، یہ زیادہ تر لیمپے ڈوسا جزیرے پر آتے ہیں جو یورپ میں داخلے کا ایک اہم اینٹری پوائنٹ ہے۔

اٹلی کی وزارت داخلہ کے مطابق 2022 میں ایک لاکھ 5 ہزار 120 تارکین وطن اٹلی میں داخل ہوئے۔یہی تعداد 2021 میں 61 ہزار 477 اور 2020 میں 34 ہزار 154 تھی۔

8 migrants death italy8 تارکین وطن ہلاکاٹلی کے جزیرے
Comments (0)
Add Comment