پی ٹی آئی ڈنمارک انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز

اسٹاک ہوم(زبیر حسین)پی ٹی آئی ڈنمارک انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا، پی ٹی آئی یونائیٹڈ ڈنمارک پینل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمپین اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوئی۔

پی ٹی آئی یونائیٹڈ ڈنمارک کا آج ایک انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں آنے والے انٹراپارٹی الیکشن 2023-2024کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلے ہوئے اور کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

یونائیٹڈڈنمارک کی انتظامیہ نے آنے والے الیکشن میں ایک بند مٹھی کی طرح کام کرنے کا عزم کیا،ذکورہ اجلاس یونائٹڈ پینل کے صدرعاطف الیاس،جنرل سیکرٹری عامر خان، سینئر نائب صدر عمر ریاض، چیف آرگنائزرذیشان خان اور ایگزیکٹو سربراہ محسن ملک کی سربراہی میں ہوا۔

شرکاء نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہار جیت سے بالا تر ہو کر ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب بھی ہمارے قائد نے ہمیں حکم دیا تو ہم قافلوں کی صورت میں پاکستان پہنچیں گے اور انشااللہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

pti election denmarkPTI Intra party denmarkپی ٹی آئی ڈنمارک انٹرا پارٹی الیکشن
Comments (0)
Add Comment