پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم یکجہتی کشمیر پر تصویری نمائش کا انعقاد

لندن(تارکین وطن نیوز)یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بھارتی مظالم کی عکاسی پر مبنی تصاویر کی نمائش منعقد ہوئی۔

پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے تصویری نمائش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی شہادتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پہلی نہیں، کئی ادارے بھارت کے ظالمانہ اقدامات کو بےنقاب کرچکے ہیں۔

بھارت میں پہلے مظالم کا سلسلہ کشمیریوں تک محدود تھا وہ اب عام مسلمانوں تک جا پہنچا ہے۔

kashmirpakistan high commission london
Comments (0)
Add Comment