سندھ کے سابق چیف سیکرٹری غلام محمد میمن شدید علیل، صحتیابی کے لئے دعائیں

ریاض (وقار نسیم وامق) سندھ کے سابق چیف سیکرٹری غلام محمد میمن شدید علیل ہوگئے جن کو سعودی عرب کے شہر جدہ کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

غلام محمد میمن کی جلد صحت یابی کے لئے سیاسی، سماجی، ادبی، مذہبی اور صحافتی تنظیموں کے علاوہ دیگر کیمونٹی ارکان نے صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

غلام محمد میمن 1993 میں سندھ کے چیف سیکرٹری رہے اس سے قبل سندھ کی بیوروکریسی میں انہوں نے بھرپور کام کرکے لوگوں کی فلاح وبہبود کے عملی اقدامات کیے۔

غلام محمد میمن ایک انتہائی شریف النفس شخصیت کے مالک ہیں اور انتہائی ملنسار اور دیار غیر میں اپنے ہم وطنوں سے محبت کرنے والوں میں سے ہیں ان کے دونوں بیٹے ڈاکٹر منصور میمن اور ڈاکٹر مصطفیٰ کمال میمن سعودی عرب میں مقیم ہیں اور کئی عرصے سے غلام محمد میمن بھی ان کے ساتھ سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں۔

کمیونٹی اراکین کی جانب سے غلام محمد میمن کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے کہ وہ جلد صحت مند ہوکر کیمونٹی کا حصہ بنیں، آمین۔

Comments (0)
Add Comment