سعودی عرب:پاکستان کے نامور قاری سید صداقت علی کے اعزاز میں رفاقت علی چیمہ کی جانب سے عشائیہ

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب آمد پر مکہ مکرمہ میں پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ نامور قاری سید صداقت علی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جو کہ خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں ۔

سعودی عرب کی سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت رفاقت علی چیمہ کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں قونصل خانہ پاکستان کے پریس قونصل سید حمزہ گیلانی، چوہدری مستنصر علی جو کہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، میڈیا نمائندگان سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

اس موقعہ پر پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ نامور قاری سید صداقت علی نے اپنی محسور کن اور ایمان افروز آواز میں تلاوت قرآن مجید پیش کرکے سننے والوں کے ایمان کو تازہ کر دیا۔

رفاقت علی چیمہ نے قاری صداقت علی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

تقریب میں رانا سیف اللہ، اظہارخان، عثمان منظور، عاشق حسین اور دیگر شریک ہوئے، تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خاص دعا کی گئی۔

qari syed sadaqat aliقاری سید صداقت علی
Comments (0)
Add Comment