لاہور(تارکین وطن نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید طارق محمودالحسن نے ملاقات کی،ملاقات میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا دورہ کیااور اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی ایپ،/7 24ہیلپ لائن اور مرکز مال کا افتتاح کیا ،سردارعثمان بزدار نے او پی سی پنجاب میں قائم نادرا سنٹر کا بھی وزٹ کیا ۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اب او پی سی پنجاب سے اراضی دستاویزات حاصل کر سکیں گے،اراضی ریکارڈ تک رسائی سے اوورسیز پاکستانیوں کو بے پناہ سہولت ملے گی، 24/7 ہیلپ لائن کے فنکشنل ہونے سے بیرون ملک مقیم پاکستانی کسی بھی وقت اپنا مسئلہ یا شکایت درج کرا سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ نےکہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کریں گے،دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو و ائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب طارق محمود الحسن نے بریفنگ دی۔صوبائی وزراءڈاکٹر اخترملک، شوکت لالیکا، معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور ، سیکرٹری اطلاعات اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔