اونٹاریو(نمائندہ خصوصی) ہمیں مکمل یقین ہے کہ چوہدری جاوید گجر کمیونٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے،ان خیالات کا اظہار را ئو طاہر نے اپنی طرف سے جاوید گجر کے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس عشائیہ میں کونسل جنرل پاکستان ٹورنٹو یاسر بٹ اور ممبران صوبا ئی اسمبلی شریف سباوی ، دیپک آنند اور کمیونٹی کے بہت سے معززین شریک ہوئے ۔
چوہدری جاوید گجر حال ہی میں حکومت پاکستان کے فوکل پرسن برائے کینیڈا تعینا ت ہوئے ہیں ۔
انہوں نے ا پنے خطاب میں تمام مہمانوں اور کمیونٹی کی پذیرائی کا بے حد شکریہ ادا کیا ۔