یورپ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی ، یورپی یونین کی سفیر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(تارکین وطن نیوز) یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا نے یورپ میں قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق سفیر یورپی یونین اندرولا کمینارا نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیف ایگزیٹو آفیسر ارشد ملک سے ملاقات کی اس دوران یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہرممکن تعاون کریں گی۔

اندرولا کمینارا نے اس اہم ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان سے یورپی یونین عملے کے انخلا پر پی آئی اے نے اہم کردار ادا کیا، ای یو اہلکاروں کے انخلا پر سی ای او پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے تعاون اور رابطوں سے متعلق بھی بتایا، یورپ میں پروازوں پر پابندی سے اقدامات کے حوالے سے بھی سی ای او پی آئی اے کو آگاہ کیا۔

ارشد ملک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر اندرولا کمینارا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغانستان سے انخلاپر پی آئی اے کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پرپابندی پر بھی تبادلہ خیال ہوا، یورپ میں پی آئی اے پروازوں کو فوری بحال کیا جائے۔قومی ایئرلائن کے سی ای اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو یورپی ملکوں میں پابندی عائد کرنا درست نہیں ہے جس پر یورپی یونین سفیر نے پی آئی اے پروازوں کی یورپ میں بحالی پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments (0)
Add Comment