جاپانی کمپنیاں پاکستان میں ماحول دوست گاڑیاں متعارف کرائیں،سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ

رضا بشیر تارڑ کی سوزوکی موٹرز کے اعلیٰ حکام اور پاک سوزوکی موٹرز کے چیئر مین کنجی سائتو سے ملاقات

ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ جاپانی آٹو موبائل کمپنیاں پاکستان میں ماحول دوست اور کم ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیاں متعارف کرائیں۔

پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے سوزوکی موٹرز کے اعلیٰ حکام اور پاک سوزوکی موٹرز کے چیئر مین کنجی سائتو سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں آٹوموبائل میکرز ہائبرڈ اور بجلی سے چلنے والی اور متبادل فیول استعمال کرنے والی گاڑیاں متعارف کرارہی ہیں۔

لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستانی صارفین نئی ٹیکنالوجی سے مزین گاڑیاں استعمال کرسکیں جو کم خرچ میں زیادہ فاصلے تک چل سکیں۔

سفیر پاکستان نے سوزوکی موٹرز کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں سوزوکی موٹرز پاکستان میں نئی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کرے گی جس سے پاکستان میں ملازمت کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔

ambassadorraza bashir tararsuzuki motorسفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ
Comments (0)
Add Comment