سعودی عرب میں بنک فراڈ کے الزام میں13پاکستانی گرفتار

پولیس نے ملزموں کے قبضے سے28موبائل فونز اور30سمز برآمد کر لیں

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں بنک فراڈ کے الزام میں تیرہ پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے 28موبائل فونز اور سمز برآمد کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے علاقے دمام میں مقیم 13 پاکستانیوں کا گروہ لوگوں کو بنک کا عملہ بتا کر ان کی رقوم کو لوٹ رہا تھا دمام پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 28 موبائل فونز اور 30 سمز برآمد کر لی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فونز سے گروہ کے ہاتھوں دھوکا دہی کا شکار ہونے والے افراد کا ڈیٹا بھی ملا ہے جس پر انہیں پراسکیوشن کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی گرفتارسعودی عرب
Comments (0)
Add Comment