سال 2023میں پہلی مرتبہ کل رات کو چاند عین کعبہ شریف کے اوپر ہوگا

ریاض (وقار نسیم وامق) سال 2023میں پہلی مرتبہ کل رات کو چاند عین کعبہ شریف کے اوپر ہوگا جس کو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجکر 43 منٹ پر دیکھا جاسکے گا ۔

سعودی ماہر فلکیات سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابوزہرہ کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں پہلی مرتبہ ہفتے کی رات کو چاند کعبہ شریف کے عین اوپر ہوگا ۔

اس دلفریب نظارے کو رات 10 بجکر 43 پر دیکھا جاسکے گا اس وقت چاند 89.5 ڈگری پر ہوکر 93 فیصد روشن ہوگا۔

ابوزہرہ کا کہنا ہے کہ عرب ممالک سمیت دیگر دنیا کے افراد چاند عین کعبہ شریف کے اوپر ہونے کی صورت میں قبلہ رخ کا تعین کرسکیں گے۔

The moon above the Holy Kaabaچاند عین کعبہ شریف کے اوپر
Comments (0)
Add Comment