کونسلرقیصرعباس کی جانب سے گریز میں چوتھی خواتین کانفرنس کا انعقاد

گریز (نمائندہ خصوصی)’لندن‘تھرک کونسل کے کیبنٹ ممبر فار کلچر و کمیونٹیز کونسلر قیصر عباس کی جانب سے چوتھی سالانہ وومن کانفرنس کا انعقاد لندن کے نواحی علاقے گریز میں کیا گیا جس میں مئیر آف تھرک کونسلر جیمز ہالڈن، کونسلر جورجیٹ پولی، سابقہ کونسلر ایبی اکینبو، مقامی خواتین سمیت مختلف تنظیموں کی نمائیندہ خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے کونسلر قیصر عباس کا کہنا تھا کہ ’’میں ہر سال خواتین کانفرنسز کا انعقاد کرتا ہوں۔ اس کا مقصد صنفی تعصب کے بارے آگاہی پیدا کرنا اور خواتین کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہم خواتین کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں جہاں وہ آزادی سے اپنی مشکلات، کوششوں اور کامیابیوں کا ذکر کر سکیں۔‘‘

مئیر آف تھرک کوسلر جیمز ہالڈن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’’میں کونسلر عباس کا مشکور ہوں جنہوں نے اس کانفرس کا انعقاد کیا ہے۔ مجھے آج ان باہمت خواتین سے مل کر اور ان کی کوششوں اور کامیابیوں کا سن کر بہت اچھا لگا ہے۔ میں اپنی نانی اور دادی سے بہت متاثر ہوں جنہوں نے ہمیشہ دوسروں کی مدد کی ہے اور آج میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘‘

اس موقع پر جگلر رحمان کا کہنا تھا کہ ’’مجھے اس پروگرام کو سپورٹ کر کے بہت اچھا لگا ہے۔ میں دنیا کی تمام خواتین کو ان کی بے مثال کاوشوں پر سراہتا ہوں۔‘‘

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تھرک نیپلیز گورکھا کمیونٹی کی نائب صدر کمیلہ گورونگ نے کہا ’’کونسلر عباس کی کوششوں سے 15 سے زائد نیپالی خواتین نے اپنے چھوٹے کاروبار شروع کیے ہیں اور ان خواتین کی زندگیوں میں تبدیلی لانے پر میں کونسلر عباس کی مشکور ہوں۔‘‘

کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کو مقامی ریسٹورنٹ کی جانب سے چائے کافی اور سنیکس پیش کیے گئے۔

londonwomen confrence
Comments (0)
Add Comment