پیرس ( سلطان محمود ) فرانس میں پاکستان تحریک انصاف الٹرا پارٹی الیکشن کا آغاز ،نظریاتی گروپ نے بھی اپنے پینل کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔
ملک عابد اعوان صدر،سینئر نائب صدر ماجد چیمہ،جنرل سیکرٹری افضال احمد گوندل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری اشتیاق ڈھل اور انفارمیشن سیکرٹری احمد اخلاق ہوں گے۔
ملک عابد الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پاکستان سے فرانس پہنچ گئے ہیں۔پیرس پہنچتے ہی انہوں نے عبدالرحمان تاررڑ کے اعزاز میں چو ہدری اشفاق جٹ کی طرف سے دی گئی دعوت میں شرکت کرکے غیر رسمی طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ۔
اس موقع پر ملک عابد نے کہا کہ انشاء اللہ وہ ان تمام دوستوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جنہوں نے انھیں دوبارہ صدارت کے لئے نامزد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ وہ بھاری اکثریت سے تحریک انصاف فرانس کے صدر منتخب ہو جائیں گے ۔