نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کے مابین معاہدہ

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی طرف سے صدر انور رضا اور پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے سینئر نائب صدر سعدیہ ناصر عباسی نے دستخط کئے

نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پاکستان جرنلسٹس فورم، یو اے ای کے درمیان خبروں اور معلومات کا تبادلہ بھی ہو گا

دبئی (طاہر منیر طاہر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد NPC اور پاکستان جرنلسٹس فورم PJF متحدہ عرب امارات کے مابین اشتراک کی مفاہمتی یادداشت پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دستخط کئے گئے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی طرف سے NPC کے صدر انور رضا اور پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات کی طرف سے PJF کی سینئر نائب صدر سعدیہ ناصر عباسی نے دستخط کئے۔

پاکستان جرنلسٹ فورم امارات اور نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے مابین معلومات کی فراہمی، صحافیوں کی فلاح و بہود، تربیتی ورک شاپس اور ایکسچینج پروگرام پر کام کیا جائے گا۔

ایم او یو MOU کے تحت پاکستان جرنلسٹس فورم کے ممبران پریس کلب کے ممبران کی طرح پریس کلب میں تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پاکستان جرنلسٹس فورم، یو اے ای کے درمیان خبروں اور معلومات کا تبادلہ بھی ہو گا-

AgreeAgreementNPCPJF
Comments (0)
Add Comment