جسٹس محمد امیر بھٹی کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

تقریب میں یوکے، یورپ اور سائوتھ افریقہ سے صحافیوں، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی

لاہور(نمائندہ خصوصی) دنیا بھر سےاوورسیز پاکستانیوں کی مختلف تنظیموں کے رہنماؤں کے اعزاز میں ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد امیر بھٹی نے چیف جسٹس ہائوس لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہاؤس لاہور میں جسٹس محمد امیر بھٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، تقریب میں یوکے، یورپ اور سائوتھ افریقہ سے صحافیوں، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں او پی ایف ورلڈ وائیڈ سے بیرسٹر میاں شیراز جاوید، آئی اے پی جے کے چیئرمین وسیم چودھری، صدر شاہد چوہان، اوورسیز انویسٹمنٹ بورڈ یوکے کے چیئر مین چودھری مسرت علی، اٹلی کے انویسٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان، معروف بزنس مین راجہ مظہر حیات، رانا محمد امتیاز، گرینڈ اوورسیز کلب نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر چودھری رضوان نصیر، چودھری ارشد ، جعفریہ فا ئو نڈیشن یوکے کے صدر سید قیصر بخاری، مصطفیٰ چوہان، چودھری حارث ، خالد محمود خالد، عمران اختر سمیت دیگر اہم افراد نے شرکت کی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے، اوورسیز لاہور ہائیکورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے، اسپیڈی کورٹس کے قیام سمیت اہم ایشو ز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف جسٹس کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو پاکستان کے لئے سراہتے ہوئے انہیں جان و مال کے تحفظ کی یقینی دہانی کرائی اوورسیز انویسٹمنٹ کو پاکستان میں محفوظ قرار دیا گیا۔

اوورسیز پاکستانیجسٹس محمد امیر بھٹیچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹچیف جسٹس ہائوس لاہور
Comments (0)
Add Comment