سعودی عرب:خواتین کے عالمی دن پر کے کے پروڈکشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد

ریاض (وقار نسیم وامق) خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر سعودی عرب میں کے کے پروڈکشن کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شریک تھیں۔

دارالحکومت ریاض میں کے کے پروڈکشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں وومن ڈے کے حوالے سے خواتین مقررین کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ عورت کے بنا مکمل نہیں ہوتا عورت ہی اپنے مثبت کردار کی بدولت تبدیلی رونما کر سکتی ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ عورت کو اسکا مقام دینے سمیت اسکو معاشرے میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ عورت مرد کے شانہ بشانہ ساتھ چل کر جدید تقاضوں سے ہمکنار ہوسکے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خواتین سعودی قیادت کی بدولت تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں اور پردیس میں رہ کر دیس کا نام روشن کر رہی ہیں۔

تقریب سے مدیحہ نعمان، بلقیس صفدر، مریم تسنیم، شاہزین ارم، ثوبیہ نوید، یاسر ملک، نرجس بلال ، سحر یاسر ،حسیب خان ، عروج حسیب ، عمران حسن، مشال نادر ، نادر نواز ، شکیل ہاشمی ،ثناء ، دعا ، مہر سلطانہ اور کے کے پروڈکشن کے ڈائریکٹر خرم خان نے اظہار خیال کیا۔

تقریب میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والی خواتین کو شیلڈز سے بھی نوازا گیا اور خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

International Women's Day 2023KK Productionکے کے پروڈکشن
Comments (0)
Add Comment