سعودی عرب کی جانب سے نئی ائیر لائن ریاض ائیر شروع کرنے کا اعلان

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی جانب سے نئی ائیر لائن ریاض ائیر شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو2030تک دنیا کے سو سے زائد مقامات کے لئے سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے ریاض ائیر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاض ائیر نئے طیاروں پر مشتمل ہوگی اور اس میں جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی نئی ائیرلائن کے لئے مقامی اور غیر ملکیوں پر مشتمل ماہرین کی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کی صدارت پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر بن عثمان کریں گے۔

ریاض ائیر2030تک دنیا کے سو سے زائد مقامات کے لئے اپنی پروازوں کا ہدف رکھتی ہے جس سے سفری سہولیات کے علاوہ تجارت کو بھی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے کہا گیا یے کہ جلد ہی ریاض ائیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔

new airlineriyadh airریاض ائیرنئی ائیر لائن
Comments (0)
Add Comment