لاہور(سٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے چیئرمین وسیم چوہدری نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری و معروف اینکر و تجزیہ نگار رانا محمد عظیم کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔اس موقع پرسینئر صحافی اشرف مجید بھی موجود تھے۔
وسیم چودھری نے رانا محمد عظیم کو انکی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آئی اے پی جے اور فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے درمیان وفود کے تبادلے، ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور صحافیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تربیتی ورکشاپس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔