ممتاز بزنس مین احمد شیخانی اور ان کے برادران کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر

ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے سیکڑوں لوگوں کی شرکت

ماہ صیام کا اصل مقصد مستحقین کا احساس کرنا ہے،احمد شیخانی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے ممتازبزنس مین احمد شیخانی اور ان کے برادران کی طرف سے دبئی میں ایک گرینڈ افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب ہذا میں احمد شیخانی، رضوان شیخانی، مزمل شیخانی، مجتبیٰ شیخانی، مصطفیٰ ہیمانی، اقبال داؤد، شبیر مرچنٹ، محمد نفیس، اعجاز احمد، نیم مالیہ ، عامر سہیل گھمن اور عارف مالیہ کے علاوہ سیکڑوں لوگ افطار ڈنر میں شریک تھے۔

اس موقع پر احمد شیخانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کا اصل مقصد مستحقین کا احساس کرنا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ارد گرد نادار اور مستحق لوگوں کا خیال رکھیں اور انہیں ضروریات زندگی مہیا کریں۔

رمضان کا مبارک مہینہ نیکیاں سمیٹنے کا ہے لہٰذا ہمیں اس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

گرینڈ افطار ڈنرممتاز بزنس مین احمد شیخانی
Comments (0)
Add Comment