رمضان کا پہلا عشرہ رحمت،دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم کی آگ سے نجات کا ہے

روزہ خدا تعالیٰ سے لَو لگانے کا ایک ذریعہ ہے،سردار صدام عباسی

پاک چنار ونگ دبئی کے صدر امجد کبیرکی طرف سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

سیاسی ،سماجی، کاروباری شخصیات، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کی بھر پور شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاک چنار ونگ دبئی کے زیر اہتمام یواے ای میں مقامی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتما م کیا گیا، تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض عمران علی جان نے سرانجام دئیے،ایاز کیانی نے تلاوت کلام پاک سے بابرکت محفل کا آغاز کیا، لیاقت عزیز نے نعت رسول مقبول پیش کی،جبکہ سردار صدام عباسی نے رمضان المبار ک کی فضیلت بیان کی۔

تقریب میں ساجد اقبال عباسی،سردار جاوید یعقوب،راجہ عبدالجبار، راجہ محمد عاشق، راجہ راشدعلی، ابوبکر امیتاز،ڈاکٹر حسنین،ڈاکٹر شفقت، نعیم رسول، اشفاق احمد، عباس کاشر، ابرار آزاد ایڈووکیٹ، ایاز کیانی، راجہ واجد کبیر، داود شریف، دانش طارق، ہارون بیگ، نقاش ریاض، عابد چغتائی، ارشد ملک، رانا نصیر،راجہ ظفر، مبشر راٹھور،عابد چغتائی، راجہ شجاعت صابر، ندیم عبداللہ، خالد زمان، شہباز مغل، عرفا ن عزیز، غالب آزاد،چوہد ری اخلاق، فیاض مہناس، رضوان شاہ، عمران ارشاد،راجہ سجاد،راجہ منصور، راجہ اسامہ شبیر، ذیشان راجہ اور عامر علی جان کے علاوہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔

رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے سردار صدام عباسی نے کہا کہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔

انھوں نے کہا کہ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے۔ خداوند کریم نے اپنے بندوں کے لئے عبادات کے جتنے بھی طریقے بتائے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور پوشیدہ ہے۔

نماز خدا کے وصال کا ذریعہ ہے۔ اس میں بندہ اپنے معبودِ حقیقی سے گفتگو کرتا ہے۔ بعینہٖ روزہ بھی خدا تعالیٰ سے لَو لگانے کا ایک ذریعہ ہے۔ روزہ اسلام کے پانچ ارکان سے میں سے ایک ہے جسے عربی میں صوم کہتے ہیں آخر میں پاک چنار ونگ ایسوسی ایشن دبئی کے صدر امجد کبیر نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، راجہ محمد عاشق نے دعا سے اس محفل کا اختتام کیا۔

پاک چنار ونگ دبئیکشمیری اور پاکستانی کمیونٹی
Comments (0)
Add Comment