جرمنی میں یوم شہادت امیر المومنین حضرت علیؑ ابن ابیطالبؑ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

جرمن دارالحکومت برلن میں سید علی نقوی و دیگر کی جانب سے ماتمی جلوس کا اہتمام

برلن(رپورٹ:مطیع اللہ)دُنیا بھر کی طرح جرمنی میں بھی یوم شہادت امیر المومنین حضرت علیؑ ابن ابیطالبؑ بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔

اس سلسلہ میں جرمن دارالحکومت برلن میں سید علی نقوی و دیگر کی جانب سے ماتمی جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں جرمنی کے معروف ماتمی سگنت کیو بی ایچ کے مقامی ذاکرین توصیف عابدی نے خطاب کیا اور دین اسلام کی سربلندی میں آپؑ کی بے مثال خدمات کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

ذاکرین اہل بیتؑ کا کہنا تھا کہ حضرت علیؑ کی زندگی اور طرز حکمرانی عالم انسانیت کیلئے بہتر ین نمونہ ہے۔حضرت علی ؑ کا دور حکومت رہتی دنیا تک سب سے بہتر دور حکومت تصور کیا جاتا رہیگا۔

سیرت امیر المومنین حضرت علیؑ ابن ابیطالبؑ تمام عالم اسلام کیلئے سرچشمہ ہدایت ہے کیونکہ آپؑ نے اپنے دور خلافت اور امامت کے دوران غریب نادار اور بے کسوں کی جس انداز میں مددفرمائی اُس کی تاریخ عالم میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

آپؑ کی ذات اقدس عدل و انصاف کا مجسمہ ہے جنہوں نے اپنے قاتل کیساتھ بھی انصاف کیا۔مجلس عزا کے اختتام پر امیر المومنین شہید محراب مولاعلیؑ کا شبیہہ تابوت برآمد ہوا اور عزاداروں نے نوحہ خوانی و سینہ کوبی کرکے پُرسہ پیش کیا۔سالانہ ماتمی جلوس سولڈنر استراسےشروع ہوکر کالونی استراسے سے پر اختتام پزیر ہوا۔

germanyMartyrdom Day of Ameerul Momineen Hazrat Ali (AS)
Comments (0)
Add Comment