جدہ:چیئرمین پاک سعودی فرینڈشپ فورم چوہدری خالد رشید کی جانب سے ڈاکٹر حفضہ خان کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ(خالدنواز چیمہ)جدہ میں پاکستان کی معروف فلاحی تنظیم سائیہ خدائے ذوالجلال فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر حفضہ خان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب تشریف لائیں اور ان کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت اور پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے چیئرمین چوہدری خالد رشید نے ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔

جس میں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ دیگر پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور پاکستانی قونصلیٹ جدہ سے افسران نے خصوصی شرکت کی، تقریب کی نظامت کے فرائض پاک اوورسیز میڈیا فورم کے میاں محی الدین نے ادا کرتے ہوئے پاک سعودی فرینڈز شپ کے چیئرمین چوہدری خالد رشید اور تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا،ڈاکٹر حفضہ خان کو فریضہ عمرہ ادا کرنے کی مبارکباد پیش کی اور ان کے فلاحی کاموں پر ضرورت مند بچوں کی کفالت رہائش ، قیام، میڈیکل اور تعلیم کا بندوبست شامل ہیں، ان کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرپرسن ڈاکٹر حفضہ خان نے لاہور سے جو کام شروع کیا تھا اس کا دائرہ اب گلگت بلتستان ڈویژن تک پھیل چکا ہے، چیئرپرسن ڈاکٹر حفضہ خان نے اپنے خطاب میں سائیہ خدائے ذوالجلال فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اورکہا کہ دیار غیر میں آپ لوگوں کا اتحاد دیکھ کردلی خوشی ہوئی۔

انھوں نے تمام شرکاء کو شارٹ نوٹس پر دعوت میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ،چیئرپرسن ڈاکٹر حفضہ خان نے بتایا کہ میں نے یہ کام شروع کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب میں جھگیوں کے بچوں کو بھیک مانگتے دیکھتی تھی تو مجھے بہت افسوس ہوتا تھا، تب میں نے فیصلہ کیا کہ ان بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ملک کا ذمہ دار شہری بناؤں گی۔

پاک سعودی فرینڈشپ فورمچوہدری خالد رشیدڈاکٹر حفضہ خانسائیہ خدائے ذوالجلال فاؤنڈیشن
Comments (0)
Add Comment