مرکز منہاج القرآن انٹر نیشنل جاپان میں سالانہ جشن ختم القرآن کی تقریب کا انعقاد

ٹوکیو(عرفان صدیقی)مرکز منہاج القرآن انٹر نیشنل جاپان میں سالانہ جشن ختم القرآن کے موقع پر شب بیداری کا انتظام کیا گیا جس میں جاپان بھر سے رفقاء و کارکنان کے علاوہ کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شمولیت کی۔

ملک فیصل قادری خادم مسجد کی طرف سے بچوں اور حفاظ اکرام کو پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کئے گئے۔

تقریب کے دوران ناصر علی آساہی بوئیکی والے، محمد عثمان المکہ والے، رانا محمد اکرم ، مہر محمد ناصر ، شیخ امتیاز ، حاجی عالم زیب اور ڈائریکٹر مرکز منہاج القرآن انٹر نیشنل علامہ محمد شکیل ثانی نے اپنے ہاتھوں سے حفاظ اکرام کو گلدستے پیش کیے۔

ناصر علی آساہی بوئیکی والے کی طرف سے سحری اور ریفریشمنٹ کے انتظامات کیے گئے، خواتین بھی شریک محفل تھیں۔

اس دوران علامہ محمد شکیل ثانی نے قرآن اور صاحب قرآن کے موضوع پر زبردست خطاب فرمایا، معزز مہمانان گرامی قدر کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے پروجیکٹ کی تفصیل بتائی۔

تقریب کے دوران رانا نیاز احمد نے نعت رسولؐ پیش کی، حافظ ذوالقرنین اور حافظ سعد کی دستار بندی کروائی گئی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

جو تمام بچے پورا ماہ رمضان خدمت کرتے رہے انہیں ملک فیصل قادری کی طرف سے تحائف دیے گئے، صلواۃ التسبیح کی امامت علامہ محمد شکیل ثانی نے فرمائی اور محفل ذکر کے بعد خصوصی دعا مانگی گئی جس پر ہر آنکھ پر نم اور اشک بار ہو گئی۔

Minhaj Al-Qur'an International Center Japanمرکز منہاج القرآن انٹر نیشنل جاپان
Comments (0)
Add Comment