سویڈن (حافظ محمد عمران) پاکستانی سیاست دان اورسویڈن کے علاقہ سودرتورن میں اعزازی جج کے عہدے پر فائزلیاقت علی خان کو مہاجرین کی قومی تنظیم نیشنل ایسوسی ایشن آف امیگرینٹس سویڈن کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔
نیشنل ایسوسی ایشن آف امیگرینٹس کا چیرمین مقرر ہونے کے بعد لیاقت علی خان نے سویڈن میں قائم مہاجرین کی مختلف تنظیموں کے سربراہان کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جنہیں سیروتفریح کی غرض سے دارالحکومت سٹاک ہوم سے کروز پر تھالین لے جایا گیا۔
کروز پر سفر کے دوران تینظیموں کے سربراہان نے سویڈن میں زندگی بسر کرنے والے مہاجرین کے مسائل کے اور ان کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا – اس موقع پرمہاجرین کی قومی تنظیم کے چئر مین لیاقت علی خان نے کہا ہے ان کی تنظیم کا قیام 1970 میں کیا گیا تھا جبکہ اس وقت تنظیم کے ساتھ مہاجرین کی اٹھائیس مختلف تنظیمیں کام کر رہی ہیں-
لیاقت علی خان نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم سویڈن میں مختلف اقوام کے درمیان ہم اہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے کے بھر پورکوشش کر رہی ہے-