پاک فرینڈز آسٹریا کی جانب سے ویانا میں سالانہ عید ملن پارٹی و یوم پاکستان کے پروگرام کا انعقاد

ویانا(رپورٹ:محمد عامر صدیق)آسٹریا ویانا صحیح معنوں میں ایک بین الاقوامی شہر ہے ۔ تاریخی پس ِمنظر سے قطع نظراِس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔یہاں تارکینِ وطن کی ایک بہت بڑی تعداد آباد ہے۔یہ حقیقت اور زیادہ نکھر کر اُس وقت سامنے آتی ہے جب مختلف کمیونٹی کے لوگ یہاں اپنی اپنی قومی تقریبات یا تہوار مناتے ہیں۔

عید الفطر مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت کا دن ہے۔ چناچہ، عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان اپنے روایتی لباس زیب تن کیے ایک ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں، جو منظر دیکھنے والے کو سکون و سرور بخشتا ہے۔ پاک فرینڈز آسٹریا کی جانب سے ویانا میں ۲۳ اپریل بروز اتوار کو ایک وسیع ترکش شادی ھال میں ایک منفرد پروگرام عید ملن پارٹی و یوم پاکستان کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پورے آسٹریا بھر سے پاکستانی کمیونٹی، آسٹریں کمیونٹی، ترکی کمیونٹی، عربی کمیونٹی کی مذہبی،سیاسی،رفاہی،اسپورٹس تاجر برادری،فیملیز اور بچوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان ڈپٹی ہیڈ آف مشن عدیل احمد خان آفریدی اور کمیونٹی کونسلر افیر شہزاد سلیم ،سفارتخانے کا دیگر عملہ سابقہ سفیر پاکستان آسٹریا محمدحیات مہندی اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

عید ملن پارٹی کے مہتمم اور میزبان پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر غلام مصطفی بلوچ،محسن بلوچ، ریاض بلوچ، قاری شبیر، عبدالستار مہر، امجد چٹھہ، عبدالحق، ندیم نذیر، شاہد شاہ ،اظہر شاہ، غلام اظہر، چوہدری ارشد، رانا محمد ادریس ،غالب حسین شاہ ،تنویر احمد ،دیوان افضال ،جمال الطاف، کشمیر افیئر کمیٹی کے صدر پروفیسر شوکت اعوان نےاور دیگر ممبران شامل تھے۔

عید ملن پارٹی میں بچے بڑے خواتین رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے جن کی سج دھج نے پارٹی کو چار چاند لگا دیئے۔ اس موقع پر بچوں اور بڑوں کے لیے کوئی گیم بھی رکھے گئے اور خصوصی طور پر پاکستان کا ترانہ اور ملی نغمے سب نے مل کر پڑھے۔ سفارتخانہ پاکستان کے کمیونیٹی کونسلر افیر شہزاد سلیم نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر تمام اہل وطن اور امت کو عید کی مبارکباد دی اور کہا ہے کہ عید کے پرمسرت لمحات اللہ تعالیٰ کی کبریائی اور شکر گزاری سے عبارت ہیں۔

سفیر پاکستان نے خوشی کے اس پرُ مسرت موقع پر آسٹریا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کے لیے نیک خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متفقہ قرادادوں کی روشنی میں حل کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی ،قانونی اور امداد جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ عید الفطر روزوں کا انعام اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے حق خدمت وصول کرنے کا دن ہے،اللہ تعالی کی کبریائی کے اظہار اور رمضان کی سعادتوں کے حصول پر تشکر اور اہل ایمان کی بخشش کا دن ہے،عید کی خوشیوں میں اہل محلہ اور عزیزواقارب کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھیں۔ مختلف مقررین اور شرکاء عید ملن نے کہا کہ عیدِ ہمیں محبتوں کا درس دیتی ہے۔ مستحقین کی ہر ممکن امداد کرنی چاہیے۔ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے تو انسان کو اپنے اور اپنے خاندان کی ذمہ داریوں کے علاوہ سماج کی فلاح کے لیے بھی کام کرنا چاہیے۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ آسٹریا ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم آسٹریا قیادت کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس عید ملن پارٹی میں میزبان نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور عید سعید کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار ہمیں باہمی اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، عید خوشی اور مسرت کے اظہار کا دن ہے اور اس کا تقاضایہ ہے کہ ہم خوشیوں کو اجتماعی طور پر منائیں تاکہ پورا معاشرہ مسرور اور مطمئن ہو۔

پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر غلام مصطفی بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید شکر تہوار ہے۔ پاک فرینڈز آسٹریا کا ایک مقصد آپس میں محبت اور رواداری کو فروغ دینا ہے اور آج کے اس پرمسرت دن کے موقع پر ہم یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر مثبت معاشرے کی تعمیر میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔عید ملن پارٹی میں بچیوں اور بڑوں کے لیے تحائف بھی رکھے گئے تھے۔ عید ملن پارٹی میں مزیدار روایتی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئ۔ آخر میں پاک فرینڈ آسٹریا کی جانب سے تمام لوگوں کا عید ملن پارٹی میں آنے کا شکریہ ادا کیا گیا۔

پاک فرینڈز آسٹریاعید ملن پارٹی
Comments (0)
Add Comment