خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے ن لیگ کے دور میں ہوئے، انجینئر امیر مقام

عمران حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر کےملک ہمارے حوالے کیا،احسن اقبال

جدہ (امیر محمد خان) خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے ن لیگ کے دور میں ہوئے جبکہ پچھلے دس سال سے صوبائی حکومت تحریک انصاف کے پاس ہے مگر کوئی بڑا میگا پروجیکٹ شروع نہ ہوسکا، ان خیالات کا اظہار انجینئر امیر مقام نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو نا صرف معاشی بحران کی طرف دوچار کیا جبکہ آئینی بحران بھی عمران خان کی وجہ سے ہے، ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت سوشل میڈیا پر مہم چلائی جاتی ہے اور نوجوان نسل کو گمراہ کر کے اپنی انا کی تسکین اور سیاسی مفادات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاتا ہے اور تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ پاکستان میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے مسلم لیگ کے اقتدار میں سی پیک سمیت کئی بجلی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی کی مثال ایسی چٹان ہے جو ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ رہی ہے،عمران حکومت نے جب معیشت کا بیڑہ غرق کر کے ہمارے حوالے کیا اس معیشت کو بھی بہتر کرنے میں سعودی حکومت ہماری بھرپور مدد کر رہی ہے،جو اوورسیز پاکستانی اپنی ترسیلات پاکستان بھیج رہے ہیں جو پاکستان کو چلانے کے لیے آکسیجن کا کام دیتا ہے،ہم اورسیز پاکستانیوں کے جزبہ کو سلام کرتے ہیں، ہم اس بات پر کوشاں ہیں کہ اورسیز پاکستانیوں کے لئے بہتر منصوبے لائیں تاکہ اورسیز پاکستانیوں کو پزیرائی ہو،نواز شریف نے قوم سے کئے تین وعدے پورے کئے، پہلا بجلی گھر کے منصوبہ، دہشتگردی کا خاتمہ اور کراچی میں امن قائم کرنا۔

تقریب سے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی کئی میگا پروجیکٹ پر کام کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال پاکستان کا اثاثہ ہیں جنہوں نے سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر بھرپور کام کیا تاکہ پاکستان ترقی کے سفر کی طرف گامزن ہو سکے۔

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ عمران حکومت احسن اقبال پر ایک روپیہ کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔

ahsan iqbalamir muqamsaudi arabiaانجینئر امیر مقام
Comments (0)
Add Comment