کوالالمپور:پاکستان پریس کلب ملائشیا کے اراکین کا پردیسی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کا عزم

کوالالمپور(محمد وقار خان)ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں پاکستان پریس کلب ملائشیا کے اراکین نے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ پردیسی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان پریس کلب ملائشیا کے اراکین ہمہ وقت تیار ہیں۔

ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں مزدوروں کے عالمی دن کے حوالےسے ہونے والے ایک اجلاس میں پاکستان پریس کلب ملائشیا اور فعال صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم IAPJ کے پلیٹ فارم سے اعلامیہ جاری کیا گیا کہ ملائشیا میں موجود ہر پاکستانی مزدور کے حقوق کے تحفظ کے لیے صحافی ہر وقت حاضر ہیں ۔

مقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ پردیس میں رہنے والا ہر پاکستانی بنیادی طور پر ایک مزدور ہے ، جن کی انتھک محنت سے وطن عزیز کو ملکی معیشت کے لیے انتہائی ضروری زرمبادلہ کا ایک بڑا حصہ میسر ہوتا ہے ۔لہٰذا پردیسی مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ، حکومت کے علاوہ تمام طبقات پر لازم ہے ۔

شرکا میں سرپرست پاکستان پریس کلب ملائشیا جام سیف اللہ ،صدر پاکستان پریس کلب ملائشیا عرفان لطیف سیفی ، جنرل سیکرٹریPPCM و چیف آرگنائزر ملائشیا IAPJ محمد وقار خان،سینئر نائب صدر PPCM و سیکرٹری اطلاعات و نشریات IAPJ ملائشیا ، سید خرم عباس شیرازی، نائب صدر PPCM داتو محمد جمیل حمید ،سیکرٹری فنانس PPCM شاہزیب شاہ جی ،خرم شہزاد ڈار،شعیب علی جان ، عبد الرحمن ،امجد سلطان ،منیر احمد خان،معظم عبد الرحمن مغل ، اشہر بن ظفر، عزیر بشیر اور محمد ذوہیب نے شرکت کی ۔

میٹنگ کے آغاز میں داتو محمد جمیل نے تلاوت کلام پاک کی اور بانی ممبر PPCM اویس تاج چوہدری کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کروائی ۔بعد ازاں تمام حاضرین نے یوم مزدور کے حوالےسے نے فرداً فرداً اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Labour Daypakistan press club malaysiaپاکستان پریس کلب ملائشیاپردیسی مزدور
Comments (0)
Add Comment