دنیا کو درپیش مسائل کا حل مشترکہ طور پر ہی نکالا جاسکتا ہے،وزیر مملکت حنا ربانی کھر

اسٹاک ہوم میں یورپی یونین انڈوپیسیفک وزارتی اجلاس کا انعقاد،وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی شرکت

اسٹاک ہوم (رپورٹ:زبیر حسین)دوسرا یورپی یونین انڈوپیسیفک وزارتی اجلاس اسٹاک ہوم میں منعقد ہوا، وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی شرکت،حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ دنیا کو درپیش مسائل کا حل مشترکہ طور پر ہی نکالا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل اور سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم کی دعوت پر وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اسٹاک ہوم میں ہونے والے یورپی یونین انڈوپیسیفک وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کا موضوع ’’ایک ساتھ مل کر مزید پائیدار اور جامع خوشحالی کی تعمیر‘‘ پر گول میز کانفرنس کے مباحثہ میں وزیرمملکت نے ایشیا پیسفیک کے تجارتی، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے معاملا ت پر روشنی ڈالی جبکہ ایشیا میں تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مرکزی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیرمملکت نےامید ظاہر کی کہ یورپی یونین جی ایس پی پلس کی نئی سہولت اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ دنیا کو درپیش مسائل کا حل مشترکہ طور پر ہی نکالا جاسکتا ہے جبکہ روس یوکرائین جنگ کو وہ کسی خطے کی جنگ کے طور پر نہیں بلکہ مشترکہ طور پر دنیا کے لئے ایک مسئلہ سمجھتی ہیں۔

European Union Indo-Pacific Ministerial MeetingHina Rabbani Kharsweden
Comments (0)
Add Comment