جاپان کے پارلیمانی نائب وزیر کی سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ سے ملاقات،دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپانی وزارت اقتصادیات، تجارت اور صنعت کے پارلیمانی نائب وزیر ستومی ریوجی نے سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ سے ملاقات کی۔

اس دوران جاپانی وزیر نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں سفیر رضا بشیر تارڑ نے جاپانی وزیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھنے والی جاپانی کمپنیوں کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

پاکستانی سفیر نے کئی اہم منصوبوں بشمول پانی صاف کرنے، سستی زرعی مشینری اور قابل تجدید بجلی کی پیداوار کو جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے جاپانی سرمایہ کار پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کرسکتے ہیں جس سے بہترین نفع حاصل ہوسکتا ہے۔

Ambassador Mr. Raza Bashir TararParliamentary Vice Minister of Japanese Ministry of EconomyTrade & Industry (METI) Mr. Satomi Ryuji
Comments (0)
Add Comment