سعودی عرب میں مقیم سینئر صحافی جاوید سلطان راہو کی جانب سے عشائیہ

جدہ (خالد نواز چیمہ) سعودی عرب میں مقیم سینئر صحافی جاوید سلطان راہو کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں ریاض سے آئے ہوئے صحافی ذکاءاللہ محسن سمیت جدہ سے جہانگیر خان،شعیب الطاف،خالد نواز چیمہ، محمد عدیل ،نجم خاور شریک تھے۔

اس موقعہ پر شرکاء نے پاکستان کی سیاسی،معاشرتی صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ،خصوصاً موجودہ بجٹ پر گفتگو کی گئی جس میں صحافیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سنگین معاشی بحران کا شکار ہے حکومت کو چا ہئے کہ وہ معیشت کو بہتر بنائے اور عوام کو ریلیف دے۔

موجودہ بجٹ معاشی صورتحال کے پیش نظر ایک مناسب بجٹ ہے، اسکے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کو جو بجٹ میں سہولیات فراہم کی گئی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔

اس موقعہ پر عشائیے کے شرکاء نے خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رواں سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا اور کہا کہ رواں برس لاکھوں کی تعداد میں عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

اس حوالے سے سعودی ادارے امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، آخر میں جاوید راہو کا عشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

سعودی عرب
Comments (0)
Add Comment