سنگاپور کی اسٹینڈ اپ کامیڈین جوسلین چیا کو ملائیشیا بارے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

کوالالمپور(رپورٹ:محمد وقار خان)قابل اعتراض اور ذومعنی مزاحیہ فقروں کی وجہ سے جانے جانیوالی سنگاپور کی اسٹینڈ اپ کامیڈین جوسلین چیا (Jocelyn Chiya) نے گذشتہ شب ایک سٹینڈ اپ کامیڈی پرفارمنس میں ملائیشیا کے بارے میں انتہائی نازیبا باتیں کہیں اور ملائشین طیارےMH370کے لاپتہ ہونے کے بارے میں ایسے الفاظ کہے جس سے ملائشین عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

جوسلین چیا نے ملائیشیا کے ایک ترقی پذیر ملک ہونے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے بعد ہم نے اپنے سے بڑی ملائشین کمیونٹی کے ساتھ اتحاد بنا کے ایک ملک بننا پسند کیا ،کیونکہ ہم نسبتاً ایک چھوٹی قوم تھے ۔

لیکن ملائشیا نے جلد ہمیں الگ کردیا کیونکہ ہمارا خطہ کم وسائل والا تھا ۔ اب میں ملائیشیا سے پوچھتی ہوں کہ اب ہم دنیا کی نمبر 1 اقوام میں سے ہیں ،جبکہ آپ ابھی بھی ترقی کا راستہ تلاش کررہے ہیں ۔

MH 370 ملائشیا کے طیارے کی گمشدگی کے سانحہ کو نشانہ بناتے ہوئے جوسلین نے کہا کہ ملائشیا کے طیارے اڑتے تو ہیں ، لیکن زمین پر نہیں اترتے ۔

جوسیلین چیا کی نامناسب باتوں پہ ایکشن لیتے ہوئے ملائشین حکام نے انٹرپول سے رابطہ کرکے جوسلین کی گرفتاری کی اپیل کردی ہے ۔

Jocelyn ChiyaMalaysiamalaysian plan MH370Singaporean stand-up comedianجوسلین چیاسنگاپور کی اسٹینڈ اپ کامیڈین
Comments (1)
Add Comment
  • Malik

    ایکشن ہونا چاہیے بُہت اچھا کیا،