سعودی عرب میں گلوبل میڈیا گروپ کی جانب سے بی ٹی ایکس ٹاپ سی ای او ایوارڈ کا انعقاد

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں گلوبل میڈیا گروپ کی جانب سے بی ٹی ایکس ٹاپ سی ای او ایوارڈ منعقد کیا گیا جس میں سعودی کاروباری شخصیات سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شخصیات بھی شریک تھیں۔

بی ٹی ایکس ٹاپ سی ای او ایوارڈ میں مختلف کمپنیوں کے 24 سی ای او نے شرکت کی جہاں شرکاء کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے دنیا بھر میں سعودی عرب تیزی سے ترقی پانے والی معیشت بن چکا ہے اور ملکی و غیر ملکی کمپنیاں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں۔

Cynosure worldwide کمپنی کے سی ای او جواد خان کو 2023 کا بیسٹ بی ٹی ایکس ٹاپ سی ای او ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پڑھے لکھے افراد کے لئے سعودی عرب میں کامیابی کے بے شمار مواقع ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئےکار لاکر ملکی خدمت کا فریضہ انجام دینے سمیت اسکا نام بھی روشن ہوگا۔

BTX Top CEO AwardGlobal Media Groupبی ٹی ایکس ٹاپ سی ای او ایوارڈگلوبل میڈیا گروپ
Comments (0)
Add Comment