تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ نے کیا تھا
سالگرہ کی تقریب میں جیالوں اور جیالیوں کی بھر پور شرکت
تقریب کی صدارت میاں منیر ہانس نے کی جبکہ مہان خصوصی صدر پی پی پی امریکہ خالد اعوان تھے
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف / مڈل ایسٹ کی جانب سے محترمہ بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب دبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت پی پی پی گلف صدر میاں منیر ہا نس نے کی، جبکہ مہان خصوصی صدر پی پی امریکہ خالد اعوان تھے۔
میاں منیر ہانس نے محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر فوکل پرسن وزارت محنت و اوورسیز پاکستانی اور نائب صدر پی پی یو اے ای قیصر آفریدی نے بی بی شہید کو ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پرعہد کیا گیا کہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کے وژن اور نظریے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک میں حقیقی جمہوری اور عوامی راج نافذ کر کے رہیں گے۔
انہوں نے کراچی میں جیالہ مئیر بننے پر مبارکباد دی بلاول بھٹو کی سوات میں وہاں کے مسائل امن و امان شاہراہوں کی تعمیر زلزلوں اور سیلاب متاثرین اورسیاحت کے شعبے پر بات کرنے، اس کیلئے بجٹ میں اربوں کا فنڈ منظور کرنے اور تنخواہوں میں اضافے پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست فیصلوں پر انکا شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے ذوا لفقار مغل، ملکُ اسلم، زاہدہ اعوان، نیاز خان نے خطاب کیا،سالگرہ کی تقریب میں جیالوں اور جیالیوں نے امارات بھر سے کثیر تعداد میں شرکت کی۔