کشتی حادثہ:محبان پاکستان یونان کے زیراہتمام امونیا اسکوائر پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں

پاکستان کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،صحافتی ،کاروباری اور کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی

ایتھنز(انصر اقبال بسرا)محبان پاکستان یونان کے زیر اہتمام یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں کشتی حادثہ میں لقمہ اجل بن جانے والے پاکستانیوں کی یاد میں امونیا سکوائر پر شمعیں روشن کی گئیں۔

مظاہرین کی طرف سے حکومت پاکستان سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے بچایا جا سکے۔

کمیونٹی رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اس میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئند ہ سبز باغ دکھا کر کسی ماں کی گود نہ اجڑے۔

boat accidentdeceased Pakistanis.lighting of candlesLovers of Pakistan and Greeceمحبان پاکستان یونان
Comments (0)
Add Comment