مسلم لیگ ن ابھا ریجن کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام

ریاض (وقار نسیم وامق) نومنتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابھاریجن چوھدری ارشد چھینہ کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام ان کے ڈیرے پر کیا گیا۔

مہمانوں میں جیزان ریجن کے صدر راشد حسین گجر اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی طور پر تشریف لائے جن کا میزبان نومنتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابھا ایجن چوھدری ارشد چھینہ اور صدر ابھا ریجن رانا شاھد اقبال اور ان کی ٹیم کے دوستوں اور ساتھیوں ن گرمجوشی سے اسقبال کیا اور ان کو گلدستے پیش کئے اور جی آیاں نوں کہا۔

عید ملن پارٹی کے مہمانوں میں چیئرمین ابھا ریجن راجہ فواد احمد، صدر رانا شاہد اقبال، سینئرنائب صدر حاجی قمر عمران سندھو، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت رحمان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری صدیق جٹ، سنیر نائب صدر چوہدری علی گِل اور ڈپٹی جنرل سیکریڑی حاجی ارشد چھینہ موجود تھے۔

تقریب کا آغاز کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا اور میزبان ڈپٹی جنرل سیکریڑی حاجی ارشد چھینہ نے اپنی استقبالیہ تقریر میں تمام دوستوں کو عید کی مبارک پیش کی ۔

صدر مسلم لیگ ن ابھا ریجن رانا شاھد اقبال نے عزت مآب مہمان خصوصی جیزان ریجن کے صدر راشد حسین گجر کے ہاتھوں نومنتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابھا ریجن حاجی ارشد چھینہ کو ان کے عھدے کا نوٹیفکیشن پیش کیا جبکہ مہمانوں نے مبارکباد پیش کی۔

مقررین مسلم لیگ ن ابھا ریجن اور جیزان ریجن نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ نے قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کو عام کرنے اور گلی گلی ڈیرے ڈیرے عوام میں آگاہی مہم کا عہد کیا۔

ابھا اور جیزان ٹیم نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر کو صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفیئرز اسحق ڈار اور سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر بیرسٹر امجد ملک اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفیئرز چوھدری نورالحسن تنویر کے احکامات کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب کی ٹیم ملک جی ایم اعوان کی قیادت و صدارت میں اناؤنس کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

نومنتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابھا ریجن حاجی ارشد چھینہ نے اپنے خطاب میں صدر ابھا ریجن رانا شاھد اقبال، چیئرمین ابھا ریجن راجہ فواد احمد اور جنرل سیکرٹری ابھا ریجن ڈاکٹر شوکت رحمان اور خصوصا” صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید احمد اور سینئر پارٹی قیادت مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفیئرز اسحق ڈار، بیرسٹر امجد ملک اور چوھدری نورالحسن تنویر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں یہ فرائض منصبی ادا کرنے کے قابل سمجھا، انہوں نے کہا کہ میں انشاءاللہ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے ابھا ریجن میں مسلم لیگ کا بول بالا کروں گا اور یہاں پاکستانی کمیونٹی کو مسلم لیگ ن کی خدمات، کام، بیانیہ اور اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

مہمان خصوصی جیزان ریجن کے صدر راشد حسین گجر نے اپنے خطاب میں ابھا ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا اور ان کی عزت افزائی کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی اور حاضرین تقریب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

عید ملن پارٹیمسلم لیگ ن ابھا ریجننومنتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابھاریجن چوھدری ارشد چھینہ
Comments (0)
Add Comment