اوسلو (عقیل قادر) اسلامک کلچر سنٹر اوسلو میں عید ملن پارٹی کے موقع پر علامہ سلیم اللہ علوی امام و خطیب کلچر سنٹر اور میاں وقاص وحید سابق صدر اسلامک کلچر سنٹر نارو نے اسوہ ابراھیمی کی روشنی میں تربیت اھل و عیال کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
ارکان، رفقاء خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ظہرانے اور خصوصی دعائیہ تقریب کے بعد آج کا پاکستان، جماعت اسلامی کا لائحہ عمل اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان پر تفصیلی تبادلہ خیالات بھی کیا گیا ۔
شاہ حسین کاظمی انچارج شعبہ تربیت نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے۔