سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سماجی طور پر متحرک پاکستانی خواتین کے گروپ کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی/عارف کسانہ) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سماجی طور پر متحرک پاکستانی خواتین کے ایک گروپ نے عید الاضحی کے بعد ایک شاندار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا، اس عید ملن پارٹی میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

عید ملن پارٹی کا انتظام محترمہ شازیہ حسن اور محترمہ شازیہ زینب نے اپنی ساتھی خواتین کے تعاون سے کیا۔ عید ملن کے اس پروگرام میں بہت سی سرگرمیاں شامل تھیں جن میں بچوں اور بڑوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

منہ میں چمچ اور اس پر لیموں رکھے دوڑ کے مقابلے میں بچوں میں لاج اور بڑوں میں نسیبہ راجہ نے اول انعام حاصل کیا۔ پارسل آگے پہنچانے کے کھیل میں عزینہ حسن نے کامیابی حاصل کی اور انعام کی حقدار ہوئیں۔ محترمہ شازیہ حسن نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید خوشی اور مل بیٹھنے کا موقع ہوتا ہے، اسی لئے ہم خواتین نے اسے عید ملن پارٹی کی صورت میں منایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی جماعت یا تنظیم کی بجائے ہم نے اسے نجی طور پر منعقد کیا، شازیہ حسن کا کہنا تھا کہ وہ ایسے پروگرام مستقبل میں منعقد کرتی رہیں گی۔

تقریب میں شامل خواتین نے عید ملن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام عید کے مزے کو دوبالا کردیتے ہیں۔ انہوں نے شازیہ حسن اور شازیہ زینب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ موقع فراہم کیا۔

eid milan partypakistani womenssweden
Comments (0)
Add Comment