امریکہ میں مصروفیات کے باعث مشیر خزانہ شوکت ترین کا دورہ برطانیہ ملتوی

واشنگٹن (تارکین وطن نیوز) مشیر خزانہ شوکت ترین کا دورہ برطانیہ امریکہ میں مصروفیات کے باعث ملتوی ہوگیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین نے برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرنا تھا۔ انہوں نے آج لندن پہنچنا تھا تاہم وہ امریکہ میں مصروفیات کے باعث برطانیہ نہیں جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں ۔ آئی ایم ایف کی میٹنگز کی وجہ سے ان کا قیام طویل ہوگیا اور وہ برطانیہ نہیں جاسکے۔ وہ ممکنہ طور پر امریکہ سے واپسی پر لندن میں مختصر قیام کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment