پاکستان مسلم لیگ شارجہ کےجنرل سیکرٹری عرفان اقبال طور کے والد حاجی محمد اقبال طور کیلئے پاکستان سوشل سینٹر میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

مرحوم کی عمر 69 برس تھی، انتقال وہاڑی کے ایک ہسپتال میں ہارٹ اٹیک سے ہوا

تعزیتی اجلاس میں ہر طبقہ فکر کے پاکستانیوں کی شرکت

مرحوم حاجی محمد اقبال طور کے لئے قرآن خوانی اور دعائے بخشش و مغفرت کی گئی

عرفان اقبال طوراورعدنان حسن طور سے اظہار تعزیت، لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ شارجہ کے جنرل سیکرٹری عرفان اقبال طور کے والد حاجی محمد اقبال طورگزشتہ دنوں پاکستان میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے (إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون)۔

مرحوم کی عمر 69 برس تھی، انتقال وہاڑی کے ایک ہسپتال میں ہارٹ اٹیک سے ہوا، ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے پاکستان سوشل سینٹر میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں محمد غوث قادری، رانا محمد اقبال، حاجی محمد یٰسین، ساجد چیمہ، ملک شہزاد یونس، چوہدری وقاص کمبوہ، حبیب سدھو، ندیم کمبوہ، اصغر ہاشمی، سردار وسیم ڈوگر، عباس بھٹی، ابو بکر آفندی، عبدالمجید مغل، راجہ محمد جمیل بنگیال، غلام مصطفیٰ مغل، سرفراز مغل، حاجی محمد نواز، جان قا در، شہزاد بٹ، راجہ عابد حسین، چودھری عبدالغفار، ظہیر سملالوی اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرحوم حاجی محمد اقبال طور کے لئے قرآن خوانی کی گئی، نقابت کے فرائض حافظ زاہد علی نے بطریق احسن انجام دئیے اور نعت رسول مقبول (صلى الله عليه وآله وسلم) انتہائی خوش الحانی سے ادا کی۔

شرکائے تعزیتی تقریب نے عرفان اقبال طوراورعدنان حسن طور سے ان کے والد محترم کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کیا، محمد اکرم شہزاد نے مرحوم کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اورلواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی۔

پاکستان سوشل سینٹرپاکستان مسلم لیگ شارجہتعزیتی ریفرنسجنرل سیکرٹریحاجی محمد اقبال طورعرفان اقبال طور
Comments (0)
Add Comment