وزیراعظم محمد شہباز شریف ابوظہبی پہنچ گئے

یو اے ای میں پاکستان کے سفیر اور اعلیٰ اماراتی حکام اور اہلکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا

ابوظہبی(طاہر منیر طاہر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی، متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

یو اے ای میں پاکستان کے سفیر اور یو اے ای کے سینئر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بھائی، شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی متحدہ عرب امارات کے دورہ میں وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

ابوظہبیشہباز شریف
Comments (0)
Add Comment