سویڈن میں پراسرار SMS نے کھلبلی مچادی

اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن میں پراسرار SMS نے کھلبلی مچادی، گزشتہ شب متعدد افراد کے موبائل پر ایک SMS موصول ہوا کہ جس میں لکھا تھا کہ قرآن مجید کی توہین کرنے والوں کو ان کے کئے کی سزا ملنا ضروری ہے۔

SMS کے مطابق قرآن کی توہین کرنے والوں کی تصاویر ایک ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے پر انہیں خصوصی انعام دیا جائے گا۔

سویڈن کی خفیہ ایجنسی کے مطابق ان کے پاس اس پیغام کے حوالے سے تمام تر تفصیلات موجود ہیں، جبکہ پولیس کا عوام سے کہنا ہے کہ ایسا پیغام موصول ہونے پر پولیس سے فوری رابطہ کریں۔

Mysterious SMSswedenپراسرار sms
Comments (0)
Add Comment