مستقبل سنوارنے کی تمنا لئے دو پاکستانی لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی کے حادثے میں جاں بحق

روم(تارکین وطن نیوز)مستقبل سنوارنے کی تمنا لئے دو پاکستانی لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دو پاکستانی لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے جن میں ایک کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں دوبیرن کلاں اور دوسرے کا آزادکشمیر سے تھا۔

دوبیرن کلاں کے دوکاندار ارشد محمود کا بیٹا محمد وسیم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنا مستقبل سنوارنے لیبیا سے اٹلی جانے کے لئے کشتی میں سوار ہوا تھا کہ تیونس کے قریب کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔

دیگر مسافر لائف جیکٹ کی مدد سے بچ گئے جبکہ دو بد نصیب پاکستا نی جن کے پاس لائف جیکٹ نہ تھی وہ دونوں سمندر کی نذر ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق آ زادکشمیر سے اور دوسرے کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں دوبیرن کلاں سے تھا جس کا نام محمد وسیم معلوم ہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment