متحدہ عرب امارات سے اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد

پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اسے خود بھی دیکھئے دوسروں کو بھی دیکھنے کی ترغیب دیجئے

پاکستان ہمیں لاکھوں قربانیوں کے بعد ملا، اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے،سفیر پاکستان

شارجہ کے النواب ریسٹورنٹ میں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی تقریب سے سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی کا خطاب

تقریب کا اہتمام سہیل خاور اور حاجی محمد یاسین نے کیا، ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اسے خود بھی دیکھئے اور دوسروں کو بھی دیکھئے کی ترغیب دیجئے، آپ کے ارد گرد اور جان پہچان کے دیگر ممالک کے لوگوں کوپاکستان کے بارے بتائیے۔

پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں قدرتی نظارے آپ کے منتظر ہیں، مستقبل میں پاکستان دنیا کی بہترین سیر گاہ بننے والی ہے لہٰذا ٹریول اینڈ ٹورزم کی طرف توجہ دیجئے۔

شارجہ کے النواب ریسٹورنٹ میں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیں لاکھوں قربانیوں کے بعد ملا ہے لہٰذا اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اوراس کی حفاظت کے لئے ہر کسی کو اپنے حصے کا فرض ادا کرنا چاہیے، پاکستان ہمارے لئے ایک گرانقدر نعمت خداوندی ہے اس پر ہمیں اپنے رب کا بھی شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔

النواب ریسٹورنٹ شارجہ کے اونرزحاجی محمد یاسین اور سہیل خاورکی طرف سے منعقدہ یوم آزادی کی اس تقریب میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی پریس قونصلر شازیہ سراج، امارات میں مقیم پاکستانی صحافیوں اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب میں موجود مہمانوں نے سفیر پاکستان کے ساتھ مل کر یوم آزادی کا کیک کاٹا، اس موقع پر موجود لوگوں اوراندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی۔

76ویں یوم آزادی کی تقریبالنواب ریسٹورنٹحاجی محمد یاسینسہیل خاورفیصل نیاز ترمذیمتحدہ عرب امارات
Comments (0)
Add Comment