پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا،سفیر پاکستان احمد فاروق

پاکستان کے76ویں یوم آزادی پر سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب میں پرچم کشائی کی تقریب

قومی ترانے کی دھن پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا

ریاض (رپورٹ:وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قومی ترانے کی دھن پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے جوانوں اور سفارتی افسران شریک تھے۔

سفیر پاکستان احمد فاروق نے قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا جس پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

سفارت خانہ پاکستان کے چانسری ہال میں منعقدہ تقریب میں شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم اپنے آباؤاجداد کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمیں آزاد ملک دیا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا پاکستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے اس لئے پوری قوم کو یکجان ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تاریخی اور دیرینہ مراسم ہیں جن پر ہمیں فخر ہے سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم سعودی قیادت کے مشکور ہیں۔

تقریب کے آخر میں سفیر پاکستان نے اہلیہ کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

Ahmed Farooqpakistan youm e azadisaudi arabia 14 august
Comments (0)
Add Comment