‎پیرس:منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنو کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب

صدر منہاج القرآن فرانس راجہ بابر حسین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس شیخ الاسلام کی ہال میں آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا

پیرس(نمائندہ خصوصی)منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنو کے زیر اہتمام ذائقہ ریسٹورنٹ ،لے بیل، میں جشن آزادی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

صدر منہاج القرآن فرانس راجہ بابر حسین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس شیخ الاسلام کی ہال میں آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی ہیڈ آف پریس میڈم سجیلہ ،جمیل کاشف ہیڈ آف چانسری اور قونصلر جنرل احسان کریم نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،پروگرام میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بھی خصوصی شرکت فرمائی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ظاہر کی طہارت پہ توجہ دیں اور بدن کی صفائی کے لئے ہر وقت با وضو رہنا ضروری ہے اور حواس خمسۂ کی طہارت پر بھی توجہ دیں۔جھوٹ انسان کی زبان کو گندہ کرتا ہے اس سے بچیں۔چغلی اور غیبت سننا آپکی قوت سماعت کو گندہ کرتاہے اس سے بھی بچیں۔آپ اپنی اصلاح کریں نہ کہ ہر وقت دوسروں پہ تنقید کرتے رہیں اس سے آپکی دنیا بھی بدلے گی اور آخرت بھی۔

اس پروگرام میں محفل سماء کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں منہاج نعت کونسل کی ٹیم نے خوبصورت سماء باندھا ۔نقابت کے فرائض طاہر عباس گورائیہ نے سر انجام دیئے۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،شیخ الاسلام نے ملک کی سلامتی اور تمام شرکاء محفل کے لئے دعائیں فرمائیں ۔

سماجی کاموں کی اچھی کارکردگی پر منہاج یورپین کونسل کی طرف سے ڈاکٹر طاہر القادری کے ہاتھوں اعزازی اسناد بھی دی ،گئیں محفل کے اختتام پر خصوصی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیاتھا۔

Minhaj Al-Quran International France La CourneauPakistan Day Celebrationمنہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنویوم پاکستان کی تقریب
Comments (0)
Add Comment