سعودی عرب میں آزاد ویزے پر کام کرنا جرم، قانونی معاہدے اور سروس ایگریمنٹ کے تحت ویزہ حاصل کریں

پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا لیکر گھومنا، پاکستان کی سیاست پر مبنی اجتماع کرنا یا مظاہرہ کرنے پر بھی پابندی عائد ہے،سفیر پاکستان احمد فاروق

ریاض(رپورٹ:وقار نسیم وامق)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے مملکت میں آنے والے ورکرز اور ہنرمندوں سے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آزاد ویزے پر کام کرنا جرم ہے۔

اس لئے جو افراد سعودی عرب میں کام کرنے خواہشمند ہیں وہ قانونی معاہدے اور سروس ایگریمنٹ کے تحت ویزہ حاصل کریں اور سعودی قوانین کا احترام کریں تاکہ کسی مشکل کا شکار نا ہوں ۔

ہنر مند افراد اپنے پیشے کے اعتبار سے ویزہ حاصل کریں اور کسی دوسرے ویزے سے گریز کریں، منشیات کی خریدوفروخت سعودی عرب میں انتہائی جرم ہے اور مقامی قانون کے مطابق اس جرم کی سزا موت تجویز کی گئی ہے۔

سفیر پاکستان نے مقیم پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا لیکر گھومنا اور پاکستان کی سیاست پر مبنی اجتماع کرنا یا مظاہرہ کرنے پر بھی پابندی عائد ہے ۔

جبکہ مذہبی فرقہ واریت کے پروگرام کرنا بھی جرم ہے جس پر مقامی سعودی پولیس قانون کے مطابق عمل کر سکتی ہے اس لئے سعودی قوانین کا احترام کریں۔

Ambassador of Pakistan Ahmad FarooqObtain visa under legal contract and service agreementWorking in Saudi Arabia on an independent visa is a crimeسعودی عرب میں آزاد ویزے پر کام کرنا جرمسفیر پاکستان احمد فاروق
Comments (0)
Add Comment