سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا ریاض میٹرو لائن لیبر کیمپ کا دورہ ،پاکستانی ورکرز سے ملاقات

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ریاض میٹرو لائن لیبر کیمپ کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے پاکستانی ورکرز سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک مقیم ورکرز ملکی سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ریاض میٹرو لائن پروجیکٹ کے لیبر کیمپ میں ہزاروں پاکستانی ورکرز موجود ہیں جن سے سفیر پاکستان احمد فاروق ویلفیر اتاشی سہیل بابر کے ہمراہ پہنچے جہاں میٹرو لائن لیبر کیمپ کی انتظامیہ اور پاکستانی ورکرز نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی ورکرز اور ہنرمند کام کرتے ہیں جو زر مبادلہ بھیج کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں اور سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ملکی سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔

سفیرِ پاکستان نے ورکرز کے ہمراہ پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا جبکہ ورکرز نے پاکستانی سفیر کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔

Ahmed FarooqAmbassador of Pakistan to Saudi Arabiavisited Riyadh Metro Line Labor Camp
Comments (0)
Add Comment