کوالالمپور(رپورٹ:محمد وقار خان)پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے زیر اہتمام پھلوں کے بادشاہ آم کی نمائش کا اہتمام NSK گروسرز سٹور میں کیا گیا ۔نمائش کا مقصد پاکستانی ایکسپورٹ کو بڑھا کر زرمبادلہ میں معاونت کے ساتھ ساتھ پاکستانی آم کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں متعارف کروا کے صارفین کو دنیا کے مقبول ذائقے سے روشناس کروانا تھا ۔
تقریب کا افتتاح پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے کیا ، اس موقع پر NSK کے ڈائریکٹر اور آپریشن منیجر بھی موجود تھے ،تقریب میں پاکستانی مینگو کی مختلف اقسام کو خوبصورتی سے ڈسپلے کیا گیا تھا اس موقع پر موجود افراد کی تواضع پاکستانی آم اور آم سے بنی ہوئی پڈنگ ، مینگو شیک سے کی گئی ، تمام مہمان پاکستانی آم کے ذائقہ کے معترف ہوگئے ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد کمرشل اتاشی محترمہ صغری حبیب نے پاکستانی مینگو کے ذائقے ، خصوصیات اور دنیا کے مختلف ممالک کو ہونے والی پاکستانی مینگو ایکسپورٹ کے بارے میں بریفنگ دی ۔
بعد ازاں منیجنگ ڈائریکٹر NSK نے ہائی کمشنرسید احسن رضا شاہ اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آم دنیا کا بہترین آم ہے جو کہ اپنے ذائقہ اور خوشبو کی وجہ سے منفرد ہیں ،پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا نے اپنے خطاب میں NSK کی انتظامیہ اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد آپس میں تحائف کا تبادلہ کیا گیا ۔
مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا اس فیسٹیول میں ملائشیا پاکستان بزنس کونسل کےچیئرمین داتو نذیر میر سلام ملائیشیا پاکستان بزنس کونسل کے ایگزیکٹو ممبر سلیم خان بلوچ ، امیلا کمارو الدین،محمد اسلم، محمد اقبال، ملک فاروق ، داتو مختار، حسیب ابراھیم ،ملائیشیا پاکستان بزنس کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد سلیم کے علاوہ ہائی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد عادل ، ویزا کونسلر یاسر کیانی ، کمیونٹی اینڈ ویلفیر اتاشی ڈاکٹر حسیب امین ، ڈیفنس اتاشی کموڈور ناصر محمود ، تھرڈ سیکرٹری احسن امیر بٹ اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی ۔