جدہ : کاروباری شخصیت چوہدری شفقت کی جانب سےاپنی کمپنی کے سینکڑوں کارکنوں کیلئےماہ آزادی پاکستان کی خوشی میں شاندار عشائیہ

جدہ (امیر محمد خان سے) جدہ میں کاروباری شخصیت چوہدری شفقت نے اپنی کمپنیscancom کے لیبرکیمپ میں سینکڑوں کارکنوں کیلئےماہ آزادی پاکستان کی خوشی میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

عشائیہ کے مہمان خصوصی لیبر قونصل عبدالرؤف مایو تھے، تقریب گاہ کو پاکستانی جھنڈوں اور روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ جدہ کے بلند مقام پر ہونے والی تقریب میں روشنیوں سے پہاڑوں پر پاکستانی پرچم کا عکس نظر آرہا تھا۔ اس موقع پر چوہدری شفقت محمود نے محنت کش ساتھیوں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان میں بہت سے شعبوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

سعودی عرب کے پاکستان سے مضبوط تعلقات کی یہ دلیل ہے کہ پاکستانی قوم آج بڑی تعداد میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں برسر روزگار ہیں اور اپنے اہلخانہ کو زرمبادلہ بھیجتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ سعودی قوانین کی سختی سے پابندی کیجئے تاکہ پاکستان کا امیج بلند رہے۔

مہمان خصوصی ویلفیئر قونصل عبدالرؤف نے اپنی پرجوش تقریر میں تحریک پاکستان اور سعودی عرب دوستی کا ذکر کیا عبدالرؤوف نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے حالات سے ہرگز مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ بیرون ملک رہ کے اسکی ترقی،خوشحالی اور امن وامان کیلئے پرامید رہنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں رہنے والے محنت کش پاکستانی ملک کو زر مبادلہ بھیج کر نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

عبدالرؤف نے 76ویں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے تقریب کے روح رواں چوہدری شفقت محمود کی ہموطنوں کی خدمات کو سراہتیاس موقع پر ویلفیئر قو نصل کی کمیونٹی خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

معروف گلوکار نعیم سندھی نے مختلف قومی و ملی نغموں سے محفل کو مزید خوبصورت بنا دیا۔تقریب سے دیگر نے بھی خطاب کیا۔

chaudhry shafqatscan.com
Comments (0)
Add Comment