ملائشیا میں ICC ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی

امید ہے ملائشین کرکٹ ٹیم جلد ورلڈکپ کھیلنے کی اہل ہوگی، ملائشین کرکٹ آفیشیلز

کوالالمپور(محمد وقار خان)پوری دنیا کے شائقین کو کرکٹ نے اپنے سحر میں مبتلا کیا ہوا ہے ، جو کہ ورلڈ کپ کی آمد آمد کے ساتھ ایک جنون کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے ۔ملائشیا کے نوجوان بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ملائشین کرکٹ شائقین کی کرکٹ میں دلچسپی بڑھانے کیلئے ملائشیا میں UKM Oval Cricket Ground میں ایک نمائشی میلہ سجایا گیا جس میں کھیلوں سے رغبت رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شامل ہوئے ۔

انڈیا میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی اس نمائش سے ملائشین نوجوانوں میں کرکٹ کے کھیل کو مدید فروغ ملے گا ۔کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ سجتے ہی پوری دنیا کی ہیوی ویٹ ٹیمز ، کرکٹ کے میدان میں اپنی اپنی طاقت دکھائیں گی ۔

اس معرکہ کے شروع ہونے سے پہلے کرکٹ کی دنیا بھر میں فروغ کے لیے ٹرافی کو تاریخ میں پہلی بار ملائشیا لایا گیا ہے ۔ملائشین کرکٹ آفیشلز اس بارے میں پرامید ہیں کہ جلد ہی ملائشین کرکٹ ٹیم بھی ورلڈکپ میچز کے لیے کوالیفائی کرنے کی اہل ہوگی ۔

یاد رہے کہ حالیہ سالوں میں ملائشیا میں کرکٹ کی سرگرمیاں پہلے کی نسبت بہت زیادہ ہوئی ہیں۔ اور ملائشین مردوں کے ساتھ ساتھ ملائشین خواتین کی کرکٹ ٹیم بھی بہتری کی طرف گامزن ہے ۔

ICC World Cup Trophy Unveiled in MalaysiaMalaysian Cricket Officialsملائشیا میں ICC ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائیملائشین کرکٹ آفیشیلز
Comments (0)
Add Comment